ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ملک کے 91بڑے آبی ذخائر کی سطح آب میں چار فی صداضافہ 

ملک کے 91بڑے آبی ذخائر کی سطح آب میں چار فی صداضافہ 

Fri, 13 Jul 2018 22:56:39    S.O. News Service

نئی دہلی:13/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بارہ جولائی 2018 کوختم ہونیو الے ہفتے میں ملک کے 91 بڑے آبی ذخائر میں 38.157 بی سی ایم پانی موجودتھا،جوان آبی ذخائر میں پانی جمع ہونے کی کل گنجائش کے 24 فیصد کے بقدر ہے۔پانچ جولائی 2018 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ان آبی ذخائر میں جمع پانی کی مقدار ان کی مجموعی گنجائش کے 20 فیصد کے بقدر تھی اوربارہ جولائی 2018 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ان ا?بی ذخائر کی سطح ا?ب 107 فیصد تھی۔ جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت اور پچھلے دس برسوں کی اسی مدت کے دوران ان ا?بی ذخائر میں جمع پانی کی مقدار 99 فیصد تھی۔ان آبی ذخائر میں پانی جمع کرنے کی مجموعی گنجائش 161.993 بی سی ایم ہے ، جو ان ذخائر میں پانی جمع کرنے کی کل گنجائش 257.812 بی سی ایم کے 63 فیصدکے بقد ر ہے۔ان آبی ذخائر میں سے سترہ بڑے آبی ذخائر میں 60 میگاواٹ سے زائد پن بجلی پیداکرنے کی اہلیت موجودہے۔


Share: